وزیراعظم محمد نواز شریف کی فرانس کے نومنتخب صدر ایمانیول جین مائیکل فریڈرک میکرون کو مبارکباد

98

وزیراعظم محمد نواز شریف کی فرانس کے نومنتخب صدر ایمانیول جین مائیکل فریڈرک میکرون کو مبارکباد
آپ کا انتخاب آپ کی متاثر کن قیادت اور ترقی پسند وژن پر فرانس کے عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے فرانس کے نومنتخب صدر ایمانیول جین مائیکل فریڈرک میکرون کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے پاکستان کی حکومت، عوام اور اپنی جانب سے نومنتخب فرانسیسی صدر کو انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانیول جین مائیکل فریڈرک میکرون کا انتخاب ان کی متاثر کن قیادت اور ترقی پسند وژن پر فرانس کے عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی ولولہ انگیز قیادت کے تحت پاکستان اور فرانس کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے مستقبل میں ان کے ساتھ قریبی طور پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے فرانس کے نومنتخب صدر کی اچھی صحت، خوشیوں اور فرانس کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔