وزیراعظم کی میٹرو بس منصو بہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

123
APP40-06 ISLAMABAD: May 06 – Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif interacting with media persons after ground-breaking of Metro Bus Link for New Islamabad International Airport. APP

اسلام آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے‘ ہمارے منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے‘ ہم نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا ہے ماضی میں منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر ہوئی ہے پتا نہیں ہمارے سسٹم اور محکمہ جات کو کیا ہوگیا ہے کہ دو سال میں مکمل ہونے والے منصوبے پر 20‘ 20 سال لگ جاتے ہیں‘ایک باوقار ملک کے لئے انفراسٹرکچر سمیت دیگر منصوبے لازمی ہیں‘ اسی طرح ملک ترقی کرتے ہیں‘لوگوں کو سہولتیں ملیں گی تو شہروں کی طرف رخ نہیں کریں گے‘ منصوبوں میں گھپلوں اورکرپشن کے سکینڈل میں ملوث عناصر ضرور اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے۔ہفتہ کو نیو اسلام آباد ایئر پورٹ تک میٹرو بس منصوبے کے سنگ بنیاد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ اسلام آباد سے نئے اسلام آباد ایئر پورٹ تک نئی ہائی وے بن رہی ہے جس میں میٹرو بس بھی چلے گی ۔