وزیراعظم محمد نواز شریف گوادر پہنچ گئے، گوادر پورٹ کے ذریعہ چینی مصنوعات کی بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کا افتتاح کریں گے

158

گوادر ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف 46 ارب ڈالر مالیت کے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے سلسلہ میں گوادر کی بندرگارہ کے ذریعہ چینی برآمدات کی بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کے افتتاح کے لئے اتوارکو گوادر پہنچ گئے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ، نیشنل پارٹی کے سربراہ میرحاصل بزنجو، جمیعت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری اور وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم چینی برآمدات کی گوادر کی بندرگاہ کے ذریعہ روانگی کے افتتاح کی تقریب سے بھی خطاب کریں گے ۔