وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز کو سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے تمام ترامدادی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی

138

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے تمام ترامدادی اقدامات کریں۔ انہوں نے وزارت کو ہدایت کی کہ ان پاکستانیوں کے مسائل کے حل تک سعودی عرب میں پاکستان مشن کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔ وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق وزیراعظم نے بیت المال کے حکام کو بھی ہدایت کی کہ پاکستانیوں کو مالی وسائل فراہم کئے جائیں جو کسی خطاءکے بغیر وہاں رکے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں اپنے بھائیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے دفتر خارجہ کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں یومیہ بنیادوں پر انہیں رپورٹ فراہم کی جائے۔