وزیراعظم محمد نوازشریف کا کالاشاہ کاکو میں لاہور ایسٹ بائی پاس کے سنگ بنیاد کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب

137
APP98-02 KALA SHAH KAKU: September 02 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif addressing the public gathering after laying the foundation stone of Lahore Eastern Bypass. APP

پاکستان کے عوام بے روزگاری ، غربت، مہنگائی اور توانائی بحران کا خاتمہ چاہتے ہیں، پاکستان کی معاشی ترقی کا دنیا اعتراف کر رہی ہے، صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 40 نئے ہسپتال بنائے جارہے ہیں، جھوٹ، تہمت ، الزام تراشی نہیں کرتے بلکہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں، ہم نے اقتدار نہیں اقدار کی سیاست کرنے کا عہد کیا ہے، 2018ءمیں ملک کو لوڈ شیڈنگ سے پاک کریں گے، ٹی وی پر بیٹھ کر حکومت کے خاتمے کی تاریخیں دینے والے اسی طرح فال نکالتے رہیں گے
وزیراعظم محمد نوازشریف کا کالاشاہ کاکو میں لاہور ایسٹ بائی پاس کے سنگ بنیاد کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب
کالاشاہ کاکو ۔02 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام بے روزگاری ، غربت، مہنگائی اور توانائی بحران کا خاتمہ چاہتے ہیں، پاکستان کی معاشی ترقی کا دنیا اعتراف کر رہی ہے، صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 40 نئے ہسپتال بنائے جارہے ہیں، جھوٹ، تہمت ، الزام تراشی نہیں کرتے بلکہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں، ہم نے اقتدار نہیں اقدار کی سیاست کرنے کا عہد کیا ہے، 2018ءمیں ملک کو لوڈ شیڈنگ سے پاک کریں گے، 2018ءکے عام انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے جبکہ ٹی وی پر بیٹھ کر حکومت کے خاتمے کی تاریخیں دینے والے اسی طرح فال نکالتے رہیں گے، جبکہ وزیراعظم نے کالا شاہ کاکو کیلئے چار منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔ وہ جمعہ کو یہاں کالاشاہ کاکو میں لاہور ایسٹ بائی پاس کے سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے عوام کا پیار یہاں کھینچ لایا ہے۔ مجھے وہ دن یاد ہے جب ججز بحالی کیلئے لانگ مارچ کے سلسلے میں ہم لاہور سے نکلے تھے تو کالا شاہ کاکو کے لوگ جوق در جوق ہمارے ساتھ نکلے اور ہماری گاڑی کے ساتھ لپٹ رہے تھے وہ منظر میں کبھی نہیں بھول پاﺅں گا وہ پاکستان سے محبت کا ثبوت تھا۔ مجھے اس پر فخر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ کالا شاہ کاکو کیلئے کچھ کروں اسی لیے آج یہاں آیا ہوں۔ آپ کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہمارا ایجنڈا پاکستان کی ترقی ہے۔ گزشتہ روز سبی اور گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔