وزیراعظم ملک میں کھیلوں کے میدان آباد دیکھنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

81
APP39-13 ISLAMABAD: February 13 - Federal Minister for Inter Provincial Coordination, Dr. Fehmida Mirza addressing the opening ceremony of Annual Sports Gala 2019, organized by Punjab College for Women Satellite Town, at Pakistan Sports Complex. APP

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک میں کھیلوں کے میدان آباد دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جناح سٹیڈیم میں پنجاب گروپ آف کالجز کے سالانہ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے میدان آباد کرنا وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی سے جمہوریت کی بحالی تک خواتین کا کردار اہم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان کی پہلی خاتون سپیکر رہی اور پہلی خاتون سپیکر کے طور پر پورے ملک کی خواتین کی نمائندگی کی۔ انہوں نے کہا کہ سارے اسلامی ممالک میری طرف دیکھ رہے تھے کہ پاکستانی عورت بین الاقوامی سطح ہر کیسے نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے ایک عظیم نعمت ہے اسکی قدر کریں اور ہر ادراے کو کرپشن سے پاک کرنا ہے۔ ورلڈ کپ یا اولمپکس میں جب پاکستان کا جھنڈا بلند ہو تو سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ویڑن کے تحت کلین اور گرین پاکستان کے تحت ملک کو صاف رکھیں۔ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں، کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں سے بھی توقع کرتے ہیں کہ کھیلوں کو فروغ دیں اور ہاو¿سنگ سوسائٹی میں کھیلوں کے میدان نہ ہوں تو اجازت نا دیں۔ مارچ میں خواتین کےلئے سپیشل دن منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کو خواتین کو مواقع دینے کی ہدایت دی ہیں۔ سکول کالجز میں سپورٹس کےلئے کلا سز رکھیں۔ وفاقی وزیر نے طالبات کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طالبات دنیا میں کسی سے کم نہیں اور انکو صرف مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم بھی ایک کھلاڑی ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے ہمارے کھیلوں کے میدان آباد کریں۔ پورے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔ آخر پر وفاقی وزیر نے پنجاب گروپ آف کالجز کو سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔