اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے عظمیٰ عادل کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی چیئرپرسن مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ عظمیٰ عادل نے منیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور اس کے چیف فنانس آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اوگرا کے چیئرمین سعید احمد خان 15 اپریل کو ریٹائر ہو گئے تھے۔ حکومت نے اتھارٹی کے لئے موزوں امیدوار کے انتخاب کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔