- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے شادی کی عمر پہنچنے والے افراد پر زور دیا ہے کہ وہ شادی سے قبل تھیلیسیمیا سکریننگ ٹیسٹ ضرور کرائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جوڑے میں سے کسی ایک میں بھی تھیلیسیمیا کا جین موجود نہیں ہے۔ تھیلیسیمیاکے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص والدین پر زور دیا کہ وہ تھیلیسیمیا کے مرض سے بچاﺅ کیلئے اپنے بچوں کا شادی سے پہلے لیبارٹری ٹیسٹ ضرور کرائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4026
- Advertisement -