21.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم نواز شریف کی چیئرمین این ایچ اے سے گفتگو

وزیراعظم نواز شریف کی چیئرمین این ایچ اے سے گفتگو

- Advertisement -
ملک میں اعلی معیار کے شاہراتی ڈھانچے کی تعمیر کو یقینی بنائیں تاکہ سفر کو محفوظ  اور مسافت کو کم کیا جا سکے
وزیراعظم محمد نواز شریف کی چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او میجر جنرل محمد افضل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں اعلی معیار کے شاہراتی ڈھانچے کی تعمیر کو یقینی بنائیں تاکہ سفر کو محفوظ  اور مسافت کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او میجر جنرل محمد افضل سے پیر کو وزیراعظم ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم کو ملک میں جاری اور آئندہ کے منصوبہ جات کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=107

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں