وزیراعظم نوازشریف کی لندن پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو

137

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد پاکستان آتے ہوئے لندن پہنچے جہاں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس اور ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ لندن سے یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے لندن پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کی اور انہیں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے حالیہ مہینوں میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک بالخصوص بلوچستان کی سماجی، اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔