وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے موقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا، مدد علی سندھی

99
ترقی کا راستہ فقط تعلیم ہے، سیاسی جماعتیں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اگلے پانچ سال تک تعلیمی ایمرجنسی لگا ئیں،وفاقی وزیرمدد علی سندھی

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے موقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں مدد علی سندھی نے اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی تقاریر کی بھرپور داد دی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کر رہے ہیں،

یہ دنیا کو بتانا ضروری ہے کہ سی پیک اس خطے کی ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا موقف دنیا کہ سامنے رکھنا اہم ہے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں اور پائیدار ترقی کے حصول کی کاوش میں دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا چاہتے ہیں۔