وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ایک بار پھر تاریخی خطاب کیا، عمران خان نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے وکیل اور سفیر ہونے کا ثبوت دیاہے، علی امین خان گنڈاپور

126

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ایک بار پھر تاریخی خطاب کیا، عمران خان نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے وکیل اور سفیر ہونے کا ثبوت دیاہے۔ ہفتہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خطاب کو کشمیری عوام بھرپور سراہ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کشمیریوں کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے پر زور انداز سے پیش کیا، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گزشتہ سال کی تقریر کے بعد مسئلہ کشمیر پر عالمی حمایت میں زبردست اضافہ ہوا، پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔ مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے جاری بھارتی ظلم وبربریت کا جلد خاتمہ ہو گا۔