اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایس ایدریس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں بدھ کو باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے تانیہ ایس ایدریس کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔