اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب میں اپریل 2022 کے واقعہ میں گرفتار کئے گئے پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دینے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہ سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے ان کی درخواست پر سعودی عرب میں اپریل 2022 کے واقعہ پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں پر درگزر کرنے والا بہتر مسلمان بنائے۔