وزیراعظم کا ضلع پشاور اور شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

25
Prime Minister
Prime Minister

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع پشاور اور شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ہم ملک سے دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کو معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کی انتہائی سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی،حکومت پاکستان اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔