وزیراعظم کا مصر میں ابوسفین چرچ میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

80

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہبازشریف نے مصر کے شہر غزہ میں ابوسفین چرچ میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام کی طرف سے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کااظہار کرتے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔