اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپیشل اولمپکس میں سیف اللہ سولنگی کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان نے چارتمغوں کے ساتھ ریکارڈبک میں جگہ بنالی ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستانی سیف اللہ سولنگی نے برلن میں حیرت انگیز طور پر چار تمغوں کے ساتھ ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی ہے۔اس نے باقی دستے کی پیروی کے لیے راستہ روشن کر دیا ہے۔واضح رہے کہ سیف اللہ سولنگی نے سپیشل اولمپکس میں پاکستان کے لیے دو گولڈ میڈلز سمیت 4 تمغے جیتے ہیں۔