22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کی مصروفیات کے تناظر میں اس وقت این آئی سی ایل...

وزیراعظم کی مصروفیات کے تناظر میں اس وقت این آئی سی ایل اورپی آر سی ایل کے معاملات پر بات کرنا مناسب نہیں ،وفاقی وزیر جام کمال خان

- Advertisement -

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کی صورتحال اور فلڈ ایمرجنسی کے حوالہ سے وزیر اعظم کی مصروفیات کے تناظر میں اس وقت نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) اور پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ (پی آر سی ایل) کے معاملات پر بات کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس حوالہ سے میڈیا اور متعلقہ افراد مجھ سے مسلسل استفسار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر، چیئر مین بورڈ اور وزیر اعظم آفس کی ہدایات کے مطابق بورڈز، اس کے ارکان اور کمپنی کی کارکردگی کے جائزہ کے اختیارات کے حوالہ سے میرا نقطہ نظر واضح ہے، ان ذمہ داریوں کے تحت میں اور وزارت درست پالیسی فیصلے کر سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب کی ایمرجنسی صورتحال کے خاتمہ کے بعد ان شااللہ میں پی آر سی ایل اور این آئی سی ایل کے معاملات پر وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں