اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر کے سمگلنگ کے خاتمہ کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی موجودہ قوانین میں ترامیم، سرحدوں کی نگرانی اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کو روکنے کے پہلوﺅں کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے گی۔