وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

60

اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پہلے دن کہا تھا کہ مولانا کا ایک ہی ایجنڈا ہے "سانوں وی کھڈاﺅ نہیں تے کھیڈ مکاو¿“،فضل الرحمان اقتدار کی محرومی کا بدلہ پاکستان اور قوم سے نہ لیں،پاکستان کے عوام اور قومی سلامتی کے اداروں نے ملک میں امن کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں،ہمارے ادارے ہمارا فخر، وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں،اپنے گھناو¿نے ذاتی سیاسی عزائم کی تسکین کیلئے انہیں سیاست میں گھسیٹنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ جتھوں، ملیشیا اور جلسے میں طالبان کے جھنڈے بلند کر کے فضل الرحمن پاکستان کے ابھرتے ہوئے روشن تشخص کو کیوں داغدار کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا میمو گیٹ، ڈان لیکس ون اور ٹو کے کرداروں کا کھلونا نہ بنیں،اداروں کو متنازعہ بنا کر انتشاری سیاست کے ذریعے پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈا آگے نہ بڑھائیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فضل الرحمن صاحب اپنی ذات اور اولادوں کے مستقبل سے آگے نہ دیکھنے والے کرپشن کنگز آپ کو اپنے مقاصد اور مفادات کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں،آپ مال پانی بچاو¿ گروہ کے ہاتھوں قربانی کا بکرا کیوں بننا چاہتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول نے جتھوں بھرے طالبان کے جھنڈے اٹھائے اجتماع میں شرکت کرکے بی بی شہید کے فلسفے سے غداری اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانی کو ملیامیٹ کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں،وہ دھرتی کے سچے بیٹے اور قومی ہیرو ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارے ادارے ہمارا فخر، وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں،اپنے گھناو¿نے ذاتی سیاسی عزائم کی تسکین کیلئے انہیں سیاست میں گھسیٹنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔