وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات میں گفتگو

98
جاوید لطیف نے پاکستان توڑنے کی بات خود نہیں کی، لندن میں مفروری کاٹنے والا اور جعلی راجکماری سمیت پوری ن لیگ جاوید لطیف کے پیچھے کھڑی ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
جاوید لطیف نے پاکستان توڑنے کی بات خود نہیں کی، لندن میں مفروری کاٹنے والا اور جعلی راجکماری سمیت پوری ن لیگ جاوید لطیف کے پیچھے کھڑی ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنا کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں ،کسی کو اختیار نہیں کہ وہ ڈنڈے یا پتھر کے ذریعے اپنا نظریہ مسلط کرے ، میڈیا نے عورت مارچ پر مثبت کردار ادا کیا ۔وہ پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں عورت مارچ کے حوالے سے گفتگوکر رہی تھیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی جاوید لطیف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے پیمرا کے ذریعے چینلز کے لئے ایڈوائزری جاری کی تھی اس کی روشنی میں الیکٹرانک میڈیا نے عورت مارچ پر مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی المیہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر شخص نے اپنی عدالت لگا رکھی ہے ، حکومت سوشل میڈیا قوانین پر کام کر رہی ہے ، ہم آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں ،کمپینوں کے تحفظات کے بعد سوشل میڈیا قوانین پر نظر ثانی کی جارہی ہے ۔ معاون خصوصی اطلاعات نے عورت مارچ کے منتظمین کو بلانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ عورت مارچ کے منتظمین سے پوچھیں وہ کیا چاہتے ہیں، یہ وہ بخار ہے جس کا چڑھنے سے پہلے علاج ضروری ہے۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین جاوید لطیف نے کہا کہ عورت مارچ کی نمائندگی 2 فیصد ہے ہم 98 فیصد نمائندگی والوں کو بھی بلاتے ہیں۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ ہفتے عورت اور حیا مارچ کے نمائندگان کو سنے گی۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں میڈیا مالکان کو بھی طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس میں روزنامہ ایشین نیوز اور صحافی عزیز میمن کے قتل کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں زیر بحث آیا ۔ایم کیو ایم رکن سید امین الحق نے روزنامہ ایشئن نیوز اور صحافی عزیز میمن کے قتل کا معاملہ اٹھایا ۔ ممبر کمیٹی آفتاب جہانگیر صدیقی نے کہا کہ کارکن صحافیوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ بھی حل کیا جائے، کئی اداروں میں تنخواہیں نہ ملنے کا مسئلہ باربار پارلیمنٹ میں آتا ہے۔ عثمان خان ترکئی نے کہا کہ کارکن صحافیوں کے مسائل حل کئے جائیں، قائمہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس بدھ کو منعقد ہوگا ۔