اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میڈیا کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تعمیری تنقید میڈیا کا حق ہے، میڈیا کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، کرپشن فری پاکستان جمہوریت کی پہلی نشانی ہے، بدعنوانی اور مک مکا کی سیاست سے جمہوریت کمزور ہو گی۔ دریں اثناءایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں مہنگائی پر قابو پانے کے لئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنائے جانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ماضی کی حکومت نے ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر کنٹرول کی جس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=144658