وزیراعظم کی ڈسکہ کے 20 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کی پیشکش آزادانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے سے متعلق ان کی جدوجہد کا مظہر ہے، ‏وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا ٹویٹ

108
اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز
اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):‏وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی پیشکش آزادانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے سے متعلق ان کی جدوجہد کا مظہر ہے۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی فراخ دلی پر انگلیاں اْٹھانے والے درحقیقت انتخابی عمل میں شفافیت اور اوپن بیلٹ کی مخالفت کر رہے ہیں، ان کا دوغلا پن قوم کے سامنے کھل کر عیاں ہو چکا ہے۔