وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے لاہورمیں پانچ عارضی مسافر خانے قائم

252

لاہور ۔26 نومبر(اے پی پی )وزیراعظم کی ہدایت پر لاہورمیں پانچ عارضی مسافر خانے بن گئے، جہاں مزدوروں کے لئے بستروں اور کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ ایک کیمپ میں ستر افراد کے رہنے کی گنجائش ہے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے بے گھر افراد کیلئے شامیانوں اور کھانے کا انتظام کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ شدید سردی کے موسم میں سڑک کنارے فٹ پاتھوں پر سونے والے بے گھر افراد کیلئے رات بسر کرنے کا معقول انتظام کیا جائے۔حکومت پنجاب نے وزیراعظم کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے بے گھر افراد کیلئے مخصوص مقامات پر شامیانے نصب کر دیئے ہیں جہاں سڑک کنارے سونے پر مجبور افراد سخت سردی میں رات سکون سے بسر کر سکیں گے۔و