34.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے...

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہماری ہر سیاسی جماعت کے ساتھ مفاہمت ہے کیونکہ ہم سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں، مفاہمت کے حوالے سے جو بات پہلے ہوئی تھی وہ بھی یہی تھی کہ اگر کوئی غیر جمہوری مداخلت کرنے کی کوشش کرے گا تو 1990ءکے دور کی طرح تمام سیاسی جماعتیں غیر جمہوری کردار کا ساتھ نہیں دیں گی اور یہی ہماری مفاہمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جماعتیں جو ماضی میں امپائر کی انگلی کے اٹھنے کا انتظار کرتی رہیں اور جمہوریت کے جانے پر مٹھائیاں تقسیم کرنے کا اعلان بھی کیا وہ بڑی واضح شکل میں آج بھی اس مفاہمت کو بڑی بری چیز کہہ رہی ہیں حالانکہ ایسا ہرگز نہیں لیکن وہ جماعتیں جو جمہوری دور میں یہ غلطیاں کر کے گزری ہیں بلکہ سب ہی نے غلطیاں کی ہوئی ہیں، انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب الیکشن ہو یا الیکشن نہ ہو جلسے بھی کریں گے، ایک دوسرے کی بات کی مخالفت بھی کریں گے، کچھ بلز پہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے اور بہت سارے بلز پہ ٹھوک کے ایک دوسرے کی مخالفت بھی کریں گے لیکن اگر ہماری اس مخالفت کو کوئی اور استعمال کرنے کی کوشش کرے گا اور جمہوریت الٹانے یا آئین کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کی کوشش کرے گا تو پھر ہماری مفاہمت ہوگی اور ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48093

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں