33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان پورے خطے میں امن کا خواہاں ہے کیونکہ یہ اچھی چیز ہونے کے علاوہ ہماری اپنی خود مختاری اور اقتصادی ترقی بھی امن ہی میں مضمر ہے۔ سی پیک منصوبے میں ہم نے اتنی بڑی سرمایہ کاری کی ہے اس لیے یہاں امن ہوگا تو راہداری کھلے گی اور روس سمیت وسطی ایشیا کے تمام ممالک کے راستے میں ایک راہداری بچھا دی ہے ۔ ان کو جنگیں نہ کرنے کا کہتے ہوئے اقتصادی ترقی کے عمل میں شریک ہونے کا کہا ہے تاکہ یہ خطہ بھی ترقی کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”سیدھی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جس کی امن کےلئے بڑی واضح خارجہ پالیسی ہے جس کے پیچھے ہماری اقتصادی ترقی ہے اور اس کو بڑھانے کے لیے ہم ہر کانفرنس میں شرکت کرتے ہیںاور دنیا کے جتنے بھی فورم ہیں ان کے اندر یہ آواز اٹھاتے ہیں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ۔ ہم امن کا پیغام ساری دنیا میں لے کر جا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سب دہشت گرد تنظیمیں جن میں ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش سمیت دیگر موجود ہیں ۔ بھارتی راءایجنٹ کلبھوشن یادیو کے پاکستان سے پکڑے جانے کے بعد تو اس بات کا جواز ہی نہیں رہتا کہ دہشت گردی کہاں سے ہو رہی ہے اور کون کر رہا ہے، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، دنیا جان چکی ہے کہ لائن آف کنٹرول سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ہے اوروہ انسانی حقوق کی سر عام پامالیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت ایسی حرکتیں کر رہا ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32109

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں