وزیراعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز کا او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس سے خطاب

170

استنبول ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مسلم امہ کے اتحاد کی آج بہت زیادہ ضرورت ہے، بہت سے مسلم ممالک کو شدید بحرانوں کا سامنا ہے، ہمارے بہت سے لوگ پناہ کی تلاش میں شدید مشکلات اور سختیوں کا سامنا کر رہے ہیں، مسلم ممالک کے درمیان تنازعات کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کی ضرورت ہے، او آئی سی کو بین المذاہب مکالمے کیلئے آگے بڑھ کر قائدانہ کردارادا کرنا ہوگا، دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں افسوس ظاہر کیا کہ مسلمان اور انکے علاقے غیر ملکی تسلط میں ہیں۔