وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی پریس کانفرنس

272
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

پشاور۔16اپریل ( اے پی پی) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ بینک آف خیبرکے اشتہارنے صوبائی حکومت کی کارکردگی کاپول کھول دیاہے،اپنے ہی ادارے کے ٹھوس ثبوت کیساتھ اشتہارشائع کرنے کے بعدصوبائی حکومت کواخلاقاًمستعفی ہوناچاہئے ،بینک آف خیبرکے شائع شدہ اشتہارکے حوالے سے تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی طاہرہ بخاری،سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ ن ناصر خان موسیٰ زئی، رحمت سلام خٹک،ممبرڈسٹرکٹ کونسل رحمدلنوازخان،حاجی صفت اللہ سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)کارکن بھی کثیرتعداد میں موجودتھے۔