وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے پشاور دھماکا کی رپورٹ طلب کر لی

164

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبرنے آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا سے رابطہ کیا ہے اور پشاور دھماکہ و سکیورٹی کے معاملات پر بریفنگ لی۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق مشیر برائے داخلہ و احتساب نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کی ہدایات دی اور رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے بہترین علاج معالجے کی سہولیات اور سکیورٹیمزید بہتر بنانے پر گفتگو کی۔