- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت پائیدار ترقی اور غربت کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے پرامن ہمسائیگی اور سماجی و اقتصادی ترقی کی پالیسیوں پر یقین رکھتی ہے۔ منگل کو یہاں ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لئے وسائل کے ساتھ معاشی و سماجی ترقی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امداد کی بجائے تجارت کی پالیسی پر گامزن ہے اور ترقی یافتہ ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں میں ترقی پذیر ممالک کے لئے منصفانہ سلوک رکھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور قومی سطح پر باہمی تعاون، پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32301
- Advertisement -