اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے منگل کو یہاں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسلم فاروقی کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے وزیراعظم کے مشیر کو ملک میں چینی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔