18.8 C
Islamabad
جمعہ, فروری 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ سے...

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں گلگت بلتستان میں حکومتی اصلاحات، گڈ گورننس، ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں گڈ گورننس کے لیے پرعزم ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی نظریے میں ہم آہنگی ضروری ہے تاکہ دیرپا ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے انتظامی خدشات کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات پوری قوت سے لڑے گی اور پارٹی ٹکٹ مکمل میرٹ پر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کارکنان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد رکھیں، انہیں مایوس نہیں کیا جائے گا۔

پارٹی کا بنیادی مقصد اجتماعی فلاح و بہبود اور عوامی ترقی ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567139

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں