26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک کی پی ٹی...

وزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک کی پی ٹی آئی پر مذاکرات کے حوالہ سے تنقید

- Advertisement -

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی پر مذاکرات کو ترک کرنے پر تنقید کرتے ہوئے ملکی ترقی کے لیے مذاکرات میں حکومت کی حقیقی دلچسپی پر زور دیا ہے ۔ہفتہ کو پی ٹی وی نیوز چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قومی استحکام کو فروغ کے مقصد سے ہونے والے مذاکرات میں اپوزیشن جماعت کے مکروہ ہتھکنڈوں اور غیر سنجیدگی کے فقدان پر مایوسی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بار بار بغیر کسی پیشگی شرط کے مذاکرات کی پیشکش کی لیکن پی ٹی آئی نے صرف انتشار کا مظاہرہ کیا ۔ عقیل ملک نے پی ٹی آئی کے ضدی رویے اور پاکستان کے مفادات کو نظر انداز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے مطالبات کو نظر انداز کر کے پی ٹی آئی نے ایسے حل تلاش کرنے کے لیے عزم کی کمی کو ظاہر کیا ہے جو ملک کے لیے فائدہ مند ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں عقیل ملک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے اور اس کا معاشی نقطہ نظر بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے روشنی ڈالی کہ ہماری حکومت کے دور میں غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر ، برآمدات میں اضافہ ہوا اور جی ڈی پی میں نمایاں بہتری آئی۔ عقیل ملک نے اس بات پر زور دیا کہ اپوزیشن کو محض حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے ملکی ترقی میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کے چیلنجوں سے نمٹنے اور استحکام کے حصول کے لیے باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر ضروری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557446

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں