وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پاکستان میں سوئیڈن کی سفیر انگریڈ جانسن کی ملاقات

62

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پاکستان میں سوئیڈن کی سفیر انگریڈ جانسن نے ملاقات کی۔ ملک امین اسلم نے انہیں مالیاتی تحفظ کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں اور پولینڈ میں کوپ 24 میں اپنی شرکت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوپ 24 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور کانفرنس کے شرکاءکو پاکستان کی جانب سے موسمیاتی مطابقت، کلائمیٹ فنانس اور بلین ٹری شجرکاری منصوبے کو اجاگر کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے گلیشیئرز کے پگھلنے کی وجہ سے وجود میں آنے والی جھیلوں کے خطرات کے بارے میں بھی بتایا۔ سوئیڈن کی سفیر نے اس موقع پر سوئیڈن میں ماحولیاتی تحفظ اور آلودگی میں کمی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس سلسلے میں توانائی کے شعبہ کو قابل تجدید ذرائع پر منتقل کیا گیا ہے۔