
اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ معیاری کتب کی پچاس سے پچپن فیصد تک کم قیمت پر فراہمی بڑا کارنامہ ہے، حکومت اس مقصد کے لئے 3 کروڑ روپے سالانہ فراہم کر رہی ہے جس میں مزید اضافہ کیاجائے گا۔ کتاب کی روشنی سے ہی جہالت کے اندھیرے دور ہوسکتے ہیں۔ وہ منگل کو نیشنل بک فاﺅنڈیشن (این بی ایف) میں ”ریڈرز کلب“ رکنیت سازی کی ملک گیر مہم کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ مینیجنگ ڈائریکٹر این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاوید کے علاوہ کتاب دوست اور اہل قلم حضرات کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔