وزیراعظم کے معاو ن خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا انٹرویو

102

اسلام آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاو ن خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہاہے کہ پٹھان کوٹ حملے میں حافظ سعید کے ملوث ہونے سے متعلق بھارت کی طرف سے فراہم کئے گئے ثبوت ہماری عدالتوں میں سماعت کے قابل نہیں ۔ عالمی ادارے معیشت اور سیکیورٹی سمیت ہرشعبے میں پاکستان کی ترقی کااعتراف کررہے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے دوٹوک الفاظ میں یہ تاثر مسترد کردیاکہ پاکستان نے جماعت الدعوة کے سربراہ پرپابندیاں بیرونی دباﺅ پر لگائی ہیں۔