وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

105
وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لیکر اپوزیشن کے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کا قلع قمع کیا ہے،مریم نواز اور بلاول بھٹو نومولود سیاست دان ہیں، بیرسٹر شہزاد اکبر
وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لیکر اپوزیشن کے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کا قلع قمع کیا ہے،مریم نواز اور بلاول بھٹو نومولود سیاست دان ہیں، بیرسٹر شہزاد اکبر

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومت احتساب کا مشکل عمل جاری رکھے گی اور آئندہ 50 روز میں 700 ارب کی لوٹی ہوئی قومی دولت سے متعلق اہم تفصیلات منظر عام پر لائے گی۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعدد ممالک کے ساتھ منی لانڈرنگ کے حوالے سے معاہدے ہو گئے ہیں، عوامی دولت کو لوٹ کر مختلف ملکوں میں لے جانے والوں کے بارے میں بھی حکومت نے اہم معلومات اکٹھی کی ہیں، اس لوٹی ہوئی دولت کو پاکستان واپس لایا جائے گا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک سے واپس وطن لانے کا قانونی عمل جاری ہے، انہوں نے کہا کہ یہ مشکل عمل ضرور ہے جس میں وقت بھی لگے گا لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس کوشش میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت بھی منی لانڈرنگ میں ملوث تھی۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے دبئی میں رئیل سٹیٹ کے شعبے میں بڑی رقم خرچ کی ہوئی ہے ،اس ضمن میں تحقیقات میں اقامہ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔