اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے جمعہ کوچیئرمین آر ڈی اےسے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ٹرنک آپریشن کے علاوہ،اسلام آباد ہائی وے کے ساتھ کری سے کورنگ نالہ میں سیوریج لائن کے منصوبے پر پیش رفت کے علاوہ ڈھوک کالا خان سے ضیا مسجد تک کے سیوریج کے پانی کےمنصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آر ڈی اےحکام نے منصوبے پر معاون خصوصی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ معاون خصوصی نے آر ڈی اےحکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو جلد حتمی شکل دی جائے تا کہ عوامی مسائل بروقت حل ہو سکیں۔ اجلاس میں چیئرمین آر ڈی اےکے علاوہ ایم ڈی واسا اور سی ڈی اے حکام اور اپوزیشن لیڈر ایم سی آئی ملک عامر نے بھی شرکت کی۔