وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر سیدآصف سعید کرمانی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

137

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر سیدآصف سعید کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، حکومت اور ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اور افواج پاکستان کے قومی مسائل سمیت مسئلہ کشمیر پر ایک ہی صفحے پر ہیں۔ جمعے کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسئلہ کشمیر پر بلائے جانے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی جبکہ کل جماعتی کانفرنس کا بھی انعقاد کیا تاکہ مسئلہ کشمیر سمیت بھارتی جارحیت پر ارکان پارلیمنٹ کی تجاویز لی جا سکیں اور بھارت کو اپنی یکجہتی کا مضبوط اور واضح پیغام دیا جائے۔