وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

96

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہو گا جبکہ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا پاکستان اور افغانستان ہمسایہ ملک ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات بڑے پرانے ہیں، افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا اور تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی جبکہ تعلقات میں مزید بہتری لانا ہے۔ انہوں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مختلف امور پر بات چیت ہو گی، افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کے حوالے سے بھی افغان صدر سے بات ہوگی۔