وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کی ہدایت پر وزارت برائے اوورسیز پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کو جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا

118

اسلام آباد۔18 نومبر(اے پی پی )وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کی ہدایت پر وزارت برائے اوورسیز پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کو جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا ہے۔ یہ وزیراعظم کے پہلے 100 روزہ ایجنڈا کے تسلسل میں وزارت برائے اوورسیز پاکستان ی میں معاون خصوصی کی جانب سے لیے گئے اقدام کا نتیجہ ہے۔ امیگرنٹ بائیو میٹرک ویریفکیشن اور نیا پاکستان کالنگ کے بعد اب "کال سرزمین”، "ای گورننس” اور اوورسیز وزارت کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق "کال سرزمین” بنیادی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک شکایت کا مرکز ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے قیام اور وزارت کے محکموں سے متعلق شکایتیں یہاں لی جا سکتی ہیں .. یہ شکایات وزیر کے پاس ایک اسکرین تک پہنچ جاتی ہیں، وہ انہیں دیکھ سکتے ہیں اور کارروائی کر سکتے ہیں۔ بیان کے مطابق وزارت برائے اوورسیز پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لئے "ای گورننس” ایک قابل تحسین قدم ہے