اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے مسائل پر تمام سیاسی رہنما متحد ہیں۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کسی بھی معاملے سے زیادہ عزیز ہے، پاکستان نے ہمیشہ قومی سلامتی کے مسائل کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو تمام دستیاب بین الاقوامی فورمز پر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورک کا خاتمہ کر دیا ہے۔