اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان سے عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کے وفد نے ملاقات کی جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے، ٹیکسز اور ٹیرف پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
معاون خصوصی ہارون اختر خان نے ملاقات میں کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور چیمبرز کے مسائل کے حل کے لیے رات دن محنت کر رہا ہوں، بزنس کمیونٹی کے تمام مسائل کو یکجا کرنے کے لیے فریم ورک تیار کر رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے پالیسی سازی اور کمیٹیاں بنانے کی واضح ہدایت دی ہے ، وزیر اعظم کی بنائی ہوئی کمیٹیاں کاروباری برادری کیلئے بہترین فریم ورک پیش کریں گی۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ملاقات میں کہا کہ معاون خصوصی ہارون اختر بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں ،ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے ، بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسیاں تشکیل دی جائیں ۔