وزیراعظم کے کم لاگت ہاﺅسنگ پروگرام کیلئے آفر دینے والی 94 فرمزکی شارٹ لسٹنگ جاری

87

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے کم لاگت ہاﺅسنگ پروگرام نیاپاکستان ہاﺅسنگ سکیم کیلئے 94 فرمز نے آفردی ہے۔ وزرات ہاﺅسنگ وتعیمرات کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کردہ کم قیمت گھروں کے منصوبے نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کیلئے فرمز کو شارٹ لسٹ کرنے کاکام شروع کردیاگیاہے۔ایک سوال کے جواب میں ذرائع نے بتایاکہ نیا پاکستان ملک میں گھروں کی کمی پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔