وزیراعظم کے ہیلتھ سٹرکچرکے اقدامات قابل تعریف ہیں، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن رانجھا

135

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن رانجھا نے کہا ہے کہ ٍوزیراعظم کے ہیلتھ سٹرکچرکے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ہمیشہ عوامی امنگوں پر پورا اترے ہیں ،مخالفین صحت میں انصاف کے کھوکھلے نعرے ہی لگاتے رہ گئے ہیں جبکہ وزیراعظم نے اےک بار پھر ہیلتھ سٹرکچر پلان متعارف کروا کر عوامی دوستی کا واضح ثبوت دے دیا،ہیلتھ پیکج کے بعد ہیلتھ سٹرکچر کے تحت متعدد ہسپتالوں کی تعمیر کا اعلا ن کر کے عوام کے دل جیت لیے۔