26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں میں مختلف مراحل میں 6 لاکھ...

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں میں مختلف مراحل میں 6 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):ملک میں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کی طرف ایک اہم پیشرفت کے طور پر وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کامیابی کے ساتھ مختلف مراحل میں طلباء میں 6لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے ہیں،یہ اقدام ایک گیم چینجر ثابت ہوا ہے جس نے پسماندہ پس منظر کے طلباء کو ڈیجیٹل وسائل اور آلات تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے جو پہلے دسترس سے باہر تھے۔

’’اے پی پی ‘‘کودستیاب اعداد و شمار کے مطابق وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، فیز تھری کے اختتام تک تمام مراحل میں 600,000 لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا چکے ہیں۔لیپ ٹاپ کی تقسیم میں پنجاب نے سب سے زیادہ حصہ 39.06 فیصد حاصل کیا، اس کے بعد خیبرپختونخوا 14.78 فیصد، اور سندھ 15.37 فیصد رہا۔وفاقی دارالحکومت میں 13.40فیصد جبکہ بلوچستان کو اس سے کم حصہ ملا۔ دریں اثناء آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بالترتیب 2.51 فیصد اور 0.86 فیصدحصہ ملا۔ اس کامیابی کے ساتھ سکیم اب مرحلہ فورکی منظوری کے ساتھ ایک اہم کامیابی حاصل کرنے کے لئے تیار ہے جس کا مقصد اس کی رسائی اور اثر کو مزید وسعت دیتا ہے۔

- Advertisement -

اس پروگرام نے نہ صرف طلباء کی تعلیمی کارکردگی کو بڑھایا ہے بلکہ ان کے لئے دریافت کرنے اور سیکھنے کی نئی راہیں بھی کھولی ہیں۔لیپ ٹاپ کی تقسیم کا پروگرام طلباء کو بااختیار بنانے، انہیں آج کے ڈیجیٹل منظر نامے میں مقابلہ کرنے کے لئے ضروری مہارت اور علم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کا لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام شاندار کامیابی سے ہمکنارہواہے جس کے ملک کے تعلیمی شعبے پر دور رس اثرات مرتب ہوئے ہیں۔طلباء کو ڈیجیٹل ٹولز اور وسائل فراہم کر کے سب کو یکساں مواقع فراہم کرنے میں مدد کی ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہر طالب علم کو کامیاب ہونے کا مساوی موقع ملے،جیسا کہ یہ پروگرام مثبت اثر ڈال رہا ہے، یہ واضح ہے کہ ملک میں تعلیم کا مستقبل پہلے سے کہیں زیادہ روشن نظر آرہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585172

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں