
کوئٹہ۔14اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نےسمنگلی روڈ کوئٹہ پر دستی بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے دستی بم حملے میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور پولیس اور ضلعی انتظامیہ دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو فوری قانون کی گرفت میں لائے وزیراعلی بلوچستان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔