وزیراعلی بلوچستان کا مشکل کی گھڑی میں معاونت کی فراہمی پروزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ

150
سیکیورٹی فورسزکے جوان امن کے قیام اور مادر وطن کے تحفظ کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ۔31جولائی (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئےہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں معاونت کی فراہمی پر میں وزیراعظم محمد شہباز شریف ،پاک فوج، ،

وزیراعلی خیبرپختونخوامحمود خان اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہم سب مل کر اس امتحان سے جلد سرخرو ہو کر نکلیں گے۔