وزیراعلی خیبر پختونخوا کا لوئر چترال میں بارشوں کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

64

پشاور۔ 13 اپریل (اے پی پی):وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے لوئر چترال میں بارشوں کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعلی نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعلی نے متاثرہ خاندان کی مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے ہدایت کی کہ لوئر چترال میں لینڈ سیلائیڈنگ سے بند ہونے والی رابطہ سڑکوں کی فوری بحالی کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔