16 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومضلعی خبریںوزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم کی زیر...

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم کی زیر صدارت 2025-26 سالانہ ترقیاتی پروگرام بارے اجلاس

- Advertisement -

پشاور۔ 24 فروری (اے پی پی):وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیر نگرانی تمام تر ترقیاتی ا سکیموں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 میں شامل کیا جائے گا، جس سے ٹیوٹا کو مزید مستحکم بنایا جائے گا بلکہ صوبے میں فنی تعلیم کو جدید سے جدید تر خطوط پر استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا ہو سکے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سیکرٹری انڈسٹری کے کمیٹی روم میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹری عامر آفاق، سپیشل سیکرٹری انور خان، منیجنگ ڈائریکٹر ٹیوٹا ودیگر حکام نے شرکت کی ہے۔

- Advertisement -

اجلاس کو ٹیوٹا کے زیر نگرانی تمام تر ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی منصوبوں کو اے ڈی پی 2025-26 میں شامل کرنے کے لئے تمام تر لوازمات مکمل کئے جا چکے ہیں جبکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے فنی تعلیم کو صوبے میں توسیع دینے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

اجلاس سے اپنے خطاب میں معاون خصوصی طفیل انجم نے کہا ہے کہ یہ ترقیاتی منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے جبکہ ان اسکیموں سے فنی تعلیم کے فروغ میں اہم پیشرفت ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق ہم نے عوام کو معیاری فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے اور نوجوانوں کو معیاری فنی تعلیم باہم پہنچا نا ہے تاکہ وہ روزگار شروع کرنے کے قابل ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ فنی تعلیم کے فروغ سے صوبے میں روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے۔ ہم نے اس صوبے کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565698

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں